ڈینگی اور سیلاب کی آفات ہمارے اعمال کا نتیجہ ہیں: قاری زوار بہادر

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے بھتہ خوری، دہشت گردی، کراچی میں بے گناہ افراد کا قتل عام، ڈینگی کی وباءاور سیلاب جیسی آفات ہمارے بُرے اعمال کا نتیجہ ہیں قوم اجتماعی اور انفرادی طور پر توبہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعتہ المبارک کے خطبہ میں جمعیت علماءپاکستان کی اپیل پر یوم دعا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر نبی کریم کا واسطہ دے کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں گناہوں سے توبہ کی جائے۔ یوم دعا کے موقع پر لاہور میں جامع المرکز الاسلامی میں جے یو پی لاہور کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی اور دےگر نے بھی خطاب کیا۔