ڈاکٹر عمران فاروق کی پہلی برسی‘ ایم کیو ایم کے زیر اہتمام دُعائیہ تقریبات

لاہور (سپیشل رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ لاہور زون کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر عمران فاروق کی پہلی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور خراج عیدت پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر عمران فاروق کی پہلی برسی کے موقع پر ایم کیو ایم لاہور زون کی جانب سے لاہور سمیت ایم کیو ایم لاہور زون کے مختلف اضلاع شیخوپورہ‘ ننکانہ‘ قصور‘ نارووال‘ اوکاڑہ میں قائم ایم کیو ایم کے دفاتر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے جبکہ قرآن و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پنجاب ہا¶س میں منعقد ہوا جس میں لاہور زون کے انچارج سید شاہین انور گیلانی‘ متحدہ لائرز فورم کے انچارج قاضی مبین الدین ایڈووکیٹ‘ آل پاکستان متحدہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور زون کے آرگنائزر ساجد عباس سبزواری‘ لاہور زون کے جوائنٹ انچارجز مجتبیٰ گیلانی‘ میاں طاہر محمود‘ اراکین زونل و لاہور ڈسٹرکٹ کمیٹی‘ شبعہ خواتین کی انچارج سلمیٰ منیر‘ ایم کیو ایم لاہور زون کے ونگز و شعبہ جات کے اراکین‘ ٹا¶نز اور یو سی کے عہدےداران سمیت کارکنان نے شرکت کی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ڈاکٹر عمران فاروق کی پہلی برسی کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق نے جس طرح تحریک کی کامیابی کے لئے خدمات انجام دیں اور آخری وقت تک ایک سچے‘ مخلص اور جانثار تحریکی ساتھی کی طرح ایم کیو ا یم کے نظرئیے کا پرچار کیا وہ قابل ستائش ہے اور تمام ذمہ داران و کارکنان کے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کا نام ایم کیو ایم کی تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ الطاف حسین نے ڈاکٹر عمران فاروق کی مغفرت‘ ان کے درجات کی بلندی اور تمام سوگواران کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے۔
عمران فاروق / برسی