پینٹاڈول نہ رکھنے اور مہنگی فروخت کرنے پر مزید 6 میڈیکل سٹور سربمہر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ضلعی حکومت کی انسپکشن ٹیم اورڈرگ انسپکٹروں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں 150 میڈیکل سٹوروں کو چیک کیا جن میں سے 6میڈیکل سٹوروں/فارمیسیوں کو پیناڈول نہ رکھنے اور مہنگی قیمتوں پر فروخت کرنے پرسربمہر/سیل کردیا گیا۔ جن میڈیکل سٹوروں/ فارمیسیوں کو سربمہر/سیل کیا گیا ان میںعثمان میڈیکل اینڈ جنرل سٹور عوامی بازار گمٹی بازار لاہور، کشمیر میڈیکل سٹور چوک اردو بازار سرکلر روڈ، حافظ میڈیکل اینڈ جنرل سٹور چوک جھنڈا اندرون لوہاری گیٹ، المدینہ میڈیکل سٹور ریلوے روڈ گوالمنڈی اور قریشی میڈیکل سٹور کچا ساندہ لاہور شامل ہیں۔ باقی تمام میڈیکل سٹورز کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے سٹورز پر پینا ڈول کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔