وزیراعلیٰ نے ضلعی حکومت کو صوبائی محکموں اور اداروں میں سپرے کرنے سے روکدیا

لاہور ( سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی محکموں سے ضلعی حکومت سے ڈینگی کے خاتمے کے لئے سپرے کرانے سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ محکمے اپنے بجٹ سے سپرے کروائیں ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈینگی کے لئے سپرے کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلی پنجاب کو کہا تھا کہ ان کے اوپر شہر کے مختلف علاقوں کا پریشر ہے جبکہ سرکاری محکمے اور ادارے ان کو اپنے دفاتر میں سپرے کے لئے انڈر پریشر کر رہے ہیں۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے تمام صوبائی محکموں کے سربراہوں کو لیٹر لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بجٹ کی رقم سے مچھر مار سپرے کروائیں اور کوئی محکمہ یا ادارہ ضلعی حکومت کو سپرے کے لئے اپنی درخواست نہ بھجوائے۔