مسیحی برادری اتوار کو گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کرےگی: کامران مائیکل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے مسیحی برادری اتوار کو گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کرے گی اور مسیحی برادری ملک میں سیلاب اور ڈینگی وباءسے نجات کیلئے دعا کریگی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کوٹ لکھپت میں واقع گرجا گھر میں خصوصی دعائیہ تقریب میں شریک ہونگے۔