قوم کرپٹ حکمرانوں سے نجات کی بھی دعا کرے: ساجد میر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ بیماریوں کے ساتھ ساتھ کرپٹ حکمرانوں سے نجات کی بھی دعا کرنی چاہیے۔ جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شیطان کی خوشنودی کے لیے ہم دنیا کے پیچھے لگ گئے ہیں۔