عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد ہو نا چاہئے: رہنما مسلم لیگ (ن)

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں پر عمل ہونا چاہئے، عدلیہ کو صدارتی آرٹیکل 233کا حوالہ دے کر ڈرانا دھمکانا ملک کی خدمت نہیں ہے، جمہوریت کے استحکام کےلئے پارلیمنٹ سمیت دیگر اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔ گذشتہ روز مسلم لیگ ن ضلع شیخوپورہ کے صدر عارف سندھیلہ، مسلم لیگ ن ضلع بہاولنگر کے جنرل سیکرٹری حافظ محمود الحسن، مرکزی رہنما خواجہ محمود احمد اور مخدوم نذر حسین نے اپنے الگ الگ بیانات مےں کہا کہ بابر اعوان کے بیانات پر عدلیہ کا پابندی لگانا خوش آئند ہے ایوان صدر کو بھی بابر اعوان کے بیانات پر پابندی لگا دینی چاہئے۔