شیخ زاید ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر اقبال ہی ہیں: ذرائع وفاقی حکومت

لاہور (نیوز رپورٹر) نئے چیئرمین کی تعیناتی کی خبریں درست نہیں‘ شیخ زاید ہسپتال کے چیئرمین کی ذمہ داریاں پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ کیبنٹ ڈویژن نے شیخ زاید ہسپتال میں 3 برس کیلئے پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کو منتخب کیا ہے۔