حکومت پنجاب نے چار افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے پی سی ایس ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کے معطلی کی تاریخ میں توسیع سمیت چار افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید اقبال سیکرٹری پبلک سروس کمشن کو تبدیل کرکے ممبر انکوائری محکمہ سروسز تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد صالح طاہر ممبر انکوائری محکمہ سروسز کو تبدیل کرکے سیکرٹری فنڈز محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا ہے۔ محمد منیر اقبال کین کمشنر پنجاب کو تبدیل کرکے سیکرٹری پبلک سروس کمشن تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ رائے منظور ناصر صدر پی سی ایس ایسو سی ایشن ، اور شعیب طارق وڑائچ سیکرٹری کی معطلی کی مدت میں 90 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
تبادلے / احکامات