انقلاب کی باتیں کرنیوالوں کیخلاف ہی انقلاب آئےگا: ثمینہ گھرکی

لاہور(خبر نگار)وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ سینکڑوں ایکٹر کے گھروں میں رہنے والوں کے منہ سے انقلاب کی باتیں مذاق لگتی ہے کیونکہ انقلاب انہی لوگوں کے خلاف آنا ہے جو لوگ انقلاب کی باتیں کر رہے ہیں ۔ڈینگی مچھروں کو مارنے کے لئے کئے جانیوالا فراڈ سپرے بھی تنوروں کے دھوئیں کی طرح اڑ گیا ہے۔وہ گزشتہ روز سروسز ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کی عیادت کے بعد اخبارنویسوںسے بات چیت کر رہی تھیں اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری اطلاعات لاہور طاہر خلیق بھی موجو دتھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنا امریکہ کا دورہ منسوخ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ہم غریبوں کے ساتھ ہیں اور سیلاب زدگان کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتے۔