ہنڈا سٹی اور ہنڈا سٹی اسپائر میں بہت کچھ اضافی بناکسی زائد قیمت
لاہور (کامرس رپورٹر) ہنڈا اٹلس کارز کی جانب سے گزشتہ روز ہنڈا سٹی اور ہنڈا امپائر کے نئے ماڈل مارکیٹ میںپیش کئے گئے۔ 18 سال کے دوران ہنڈا سٹی نے دنیا کے 55 ممالک میں 2.2 ملین مطمئن کسٹمرز حاصل کرکے ایک روشن سنگ میل عبور کیا حال ہی میں پاکستان کے مقبول ترین آٹو موبائل ویب سائٹ کے ایک سروے میں صارفین نے ہنڈا سٹی کو گاڑیوں کے سب سے قابل اعتماد برانڈ اور ہنڈا سوک کو ’’کار آف دی ائر‘‘ کے اعزاز سے نوازا ہے اسی سروے میں ہنڈا سٹی کو سب سے زیادہ ’’فیول ایفی شفٹ‘‘ کار کا درجہ بھی دیا گیا۔ مارکیٹ میں پہلی بار ’’بہت کچھ اضافی بنا کسی زائد قیمت کے‘‘ کے اوصل پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔ نئی پرکشش تبدیلیوں کے ساتھ ہنڈا سٹی اور اسپائر کے ماڈلز کی رونمائی گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران ہوئی تقریب کے دوران ہنڈا اٹلس کارز سے سینئر جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ایاز حفیظ نے میڈیا کو ہنڈا سٹی کی اضافی خصوصیات سے متعارف کروایا۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے صدر تا کہیاروآؤکی نے کہا کہ نئی تبدیلیوں کے ساتھ ہنڈا سٹی اور اسپائر کے کسٹمرز کے اطمینان میں اضافہ ہوگا۔