پنجاب حکومت نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا : الیاس خان

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق معاون خصوصی محمد الیاس خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کم وسائل کے باوجود پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا ہر طرف جال بچھا دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اپنی کارکردگی سے اپوزیشن جماعتوں کے منہ بند کر رہے ہیں۔