پنجاب بجٹ عوام دوست ہے، پرائیویٹ سکولوں پر ٹیکسز ختم کئے جائیں: ادیب جاودانی

لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے پنجاب کے بجٹ کے بارے میں کہاہے کہ صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے عواام دوست بجٹ پیش کیا۔ تعلیم کیلئے مجموعی  اخراجات کا 26.25 فیصد مختص کیا اور ترقیاتی بجٹ 17فیصد سے زائد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جن جن شعبوں کیلئے رقوم مختص کی گئی ہیں ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اس بات کا ہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے بجٹ میں پرائیویٹ سکولوں پر عائد 18قسم کے ٹیکسز ختم نہیں کیے ان ٹیکسوں کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں میں پنجاب میں 30ہزار سکول بند ہو گئے ہیں۔