پاکستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام ’’ملکی سلامتی اور میڈیا کا کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار آج ہوگا

لاہور (پ ر) پاکستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام ’’ملکی سلامتی اور میڈیا کا کردار‘‘ کے حوالے سے سیمینار آج بروز منگل 4:30 بجے فلیٹیز ہوٹل لاہور میں منعقد ہوگا جس کی صدارت ایڈیٹر انچیف روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘ ڈاکٹر مجید نظامی کریں گے جبکہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے قومی امور عرفان صدیقی، صدر (سی پی این ای) مجیب الرحمن شامی، سینئر صحافی کالم نگار حسن نثار، سلیم بخاری، ضیاء شاہد، ہارون الرشید، رحمت علی رازی، ارشاد عارف، پروفیسر مغیث الدین شیخ، ایاز خاں، بریگیڈیئر (ر) نادر میر، نوید چودھری، جاوید اقبال (کارٹونسٹ) بریگیڈیئر (ر) غضنفر اور سیکرٹری جنرل پاکستان جرنلسٹ فورم ذوالفقار احمد راحت سیمینار سے خطاب کریں گے۔