نظریاتی سمر سکول کی افتتاحی تقریب آج ہو گی ڈاکٹر مجید نظامی صدارت کریں گے

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات میں طلبا کی نظریاتی ‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے گزشتہ تیرہ برسوں سے کامیابی کے ساتھ جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے چودھویں سالانہ تعلیمی سیشن کا آغازایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ میںہو گیاہے۔ اس کے بانی و چیئرمین تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن ‘ممتاز صحافی اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی جبکہ نگران اعلیٰ پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اورنظریٔہ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد ہیں۔نظریاتی سمر سکول کی باضابطہ افتتاحی تقریب آج منگل17جون کو صبح ساڑھے گیارہ بجے منعقد ہو گی۔ صدارت  ڈاکٹر مجید نظامی کریں گے جبکہ مہمان خاص سابق وزیر اعلیٰ سندھ سیدغوث علی شاہ ہوں گے۔