ماضی میں فوجی آپریشنوں کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوئے: وسیم اختر

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن کا اعلان آئی ایس پی آر کی بجائے سول حکومت کی جانب سے کیا جانا چاہیے تھا۔ ریاست کے اندر کسی کو بندوق کے زور پر ڈکٹیشن دینے کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ ملک کے اندر ماضی میں جتنے فوجی آپریشن ہوئے ہیں ان کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوئے۔