لاہور : ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ، جنرل ہسپتال کے آئوٹ ڈور میں کام بند

لاہور(کامرس رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے مرحلہ وار احتجاج شروع کر تے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاںمیں مکمل ہڑتال کی ۔شعبہ بیرونی مریضاں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے علاج معالجہ کی خاطر آنیوالے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ آج گنگارام ہسپتال لاہور اور الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں ہڑتال کی جائے گی ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے بھرتی ڈاکٹروںکو ٹریننگ کی اجازت نہ دینے اور سروس سڑکچر پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی کہ جس کی مناسبت سے گزشتہ روز لاہو رجنرل ہسپتال اور شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے شعبہ بیرونی مریضاں میںہڑتال کی گئی ۔ا حتجاج کے باعث لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں میں مریضوں کا معائنہ نہ کیا جاسکا جس کی وجہ سے سینکڑوں مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔