لاہور ہائیکورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار عرفان احمد نیازی کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار عرفان احمد نیازی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ ان کی نمازِ جنازہ  غنی محلہ فردوس پارک، سنت نگر لاہورمیں ادا کی گئی۔جس میں ہائی کورٹ کے افسران و سٹاف، وکلاء اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے قل خوانی آج بروز منگل سہ پہر ساڑھے3 بجے جامعہ مسجد گلی نمبر25، غنی محلہ فردوس پارک، سنت نگر لاہور میں ہو گی۔