لاہور پریس کلب میں آج میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور پریس کلب میں آج میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ لاہور پریس کلب نے پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے صدر ڈاکٹر طارق محمود میاں کے تعاون سے معزز کونسل ممبران اور ان کی فیملیز کیلئے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔ میڈیکل کیمپ آج دن 1:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔ کیمپ میں ڈاکٹر سعید احمد‘ ڈاکٹر احمد نوید بھٹی‘ ڈاکٹر طاہر چودھری‘ ڈاکٹر ناہید ندیم‘ ڈاکٹر سجاد ملک اور دیگر ڈاکٹرز ہیپاٹائٹس بی‘ سی کا ٹیسٹ‘ شوگر کا ٹیسٹ‘ بلڈ کمپلیٹ ٹیسٹ‘ الٹراسائونڈ‘ ای سی جی‘ بی ایم ڈی (ہڈیوں کا ٹیسٹ) اور کولیسٹرول ٹیسٹ کیے جائیں گے۔