عوامی رقم کے خورد برد کے معاملے میں نیب کو مداخلت کا اختیار ہے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے قرار دیا ہے کہ عوامی رقم کے خورد برد کے معاملے میں نیب کو مداخلت کا اختیار ہے تاکہ وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔ فاضل عدالت نے یہ ریمارکس سرکاری ٹھیکیداروں کی طرف سے خورد برد کی گئی رقم کی نیب کے ذریعے وصولیوں کے خلاف دائر رٹ درخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔ فاضل عدالت  نے ٹھیکیداروں کی طرف سے نیب کے ذریعے وصولی کی خلاف درخواست خارج کر دی۔ حکومت کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل نے دلائل دیئے۔