عمران خان نے خیبر پی کے کے عوام کی توقعات پر پانی پھیر دیا: عظمیٰ بخاری

لاہور (خبرنگار) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری نے پنجاب اور خیبر پی کے بجٹ کا موازنہ شروع کیا تو اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ سپیکر نے عظمیٰ زاہد بخاری کو بار بار پنجاب کے بجٹ پر بحث کرنے کا کہا مگر ووہ خیبر پی کے کے بجٹ کو ہدف تنقید بناتی رہیں۔ایک موقع پر عظمیٰ زاہد بخاری نے جب کہا کہ  (نااہلی کی حد یہ ہے) تو سپیکر رانا محمد اقبال نے کہا کہ آپ کیا کر رہی ہیں۔ الفاظ حذف کئے جائیں۔ اپنی بات کریں۔ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی اور وزراء ان کی تقریر پر ڈیسک بجا کر داد دیتے رہے۔ عظمیٰ زاہد بخاری نے پی کے کے بجٹ کو پنجاب کے بجٹ کا چربہ قرار دیا۔عظمیٰ بخاری نے جب کہا کہ خیبر پی کے کے عوام نے عمران سے جو توقعات وابستہ کی تھیں ان پر پانی پھر گیا تو پی ٹی آئی کی خواتین نے لوٹی آئی کے نعرے لگائے۔ انہوں نے خیبر پی کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا
رخ روشن کا ایک پہلو بھی نہیں نکلا
جسے ہم چاند سمجھے تھے وہ جگنو بھی نہیں نکلا