حکومت کا آپریشن پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی)  وفاقی حکومت  کا شمالی وزیرستان  میں دہشت گردوں کیخلاف فوجی آپریشن پر الیکٹرانک اور پرنٹ  میڈیا کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ،  وزیراعظم  میاں نوازشریف،  ڈائریکٹر نیوز،  ایڈیٹر صاحبان، کالم نگاروں اور سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں کرینگے۔  وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات  سینیٹر پرویز رشید کے مطابق  وزیراعظم  پرنٹ  اور الیکٹرانک میڈیا کے ذمہ داروں  کو الگ الگ  اعتماد میں لیں گے اور دہشتگردوں کے ساتھ ملک کے دشمنوں کی طرح کا ہی  سلوک کیا جائیگا اور دہشت گردوں  کے  خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔