ایل ڈی اے کے 555 ملازمین کو ریگولر کر دیا

لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 555 ملازمین کو ریگولر کر دیا ہے۔ ان میں گریڈ ایک تا 16 کے 415 اور گریڈ 17 اور اسے اوپر کے 140 ملازمین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی جی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہائوسنگ) ایل ڈی اے عمارہ خان کی رخصت کے دوران اس عہدے کا اضافی چارج ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈکوارٹرز) آمنہ منیر کو دے دیا ہے۔