ایک تصویر ایک کہانی……
آزاد کشمیر کا رہائشی ستار احمد سردیوں میں لاہور آ جاتا ہے اور خشک میوہ جات اور پھل فروخت کرتا ہے۔ اس نے کہا کہ دو بچے ہیں اور والدین آزاد کشمیر میں ہی رہتے ہیں۔ یہاں لاہور میں ایک کمرہ کرایہ پر لیا ہوا ہے۔ جس کا چار مزدور مِل کر کرایہ ادا کرتے ہیں۔ چھ ماہ سردیوں میں یہاں لاہور میں مزدوری کرتے ہیں اور گرمیوں میں آزاد کشمیر واپس چلا جاتا ہوں۔ پندرہ بیس دن کے بعد خرچہ گھر بھیج دیتا ہوں۔ اکیلا کمانے والا ہوں۔ محنت میں عظمت ہے۔ محنت کر رہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ برکت دیتا ہے اور مہنگائی کے اس دور میں گزارا ہو رہا ہے۔ لاہور والوں کا بڑا دِل ہے۔ یہاں بہت سے شہروں سے آئے مزدور روزی کما کر گزارا کر رہے ہیں۔(فوٹو:اعجاز لاہوری)