یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فرسٹ پروفیشنل ایم بی بی ایس پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا ‘ حراسلےم اول ‘ اسد مسعود دوم رہے

لاہور (نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے فرسٹ پروفیشنل ایم بی بی ایس پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 28میڈیکل کالجوں کے 4075طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 3084پاس جبکہ 920فیل قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 77.02فیصد رہا۔اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی حرا سلیم نے539/600نمبر لے کر پہلی پوزیشن، سی ایم ایچ لاہور میڈیکل کالج لاہور کے اسد مسعود نے525/600نمبر لیکر دوسری جبکہ شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی کومل زینب نے 520/600نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات2اپریل سے شروع ہوں گے۔