ہر مسلمان اپنے گھر سے اصلاح کا آغاز کرے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں مایوسی کی حد تک بگاڑ پیدا ہو چکا ہے‘ برائی کو برائی نہیں سمجھا جاتا۔ اچھائیوں اور نیکیوں کی ترغیب اور حوصلہ افزائی کا فقدان ہے۔ ہر مسلمان اپنے گھر سے اصلاح کا آغاز کرے اس کیلئے ہمیں قرآن و سنت سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ اٰلہ وسلم کی حیاتِ طیبہ کا ایک ایک لمحہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔