کاہنہ: جا بجا گندگی کے ڈھیر، گلیاں بازار جوہڑ میں تبدیل، پانی گھروں میں داخل

 کاہنہ (نامہ نگار) یوسی ,146,145 اور150، میں صفائی کے ناقص انتظامات جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، سیوریج، نالیاںبند گندہ پانی گلیوں اور گھروں میں جوہڑ کا منظر پیش کررہا، علاقے سے سنیٹر ی ورکر غائب، زونل آفیسر سنیٹری انسپکٹر کرپشن عروج پر، شہری، اہل علاقہ کا زونل آفیسر سنیٹری انسپکٹر کے خلاف شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق خانواہارنی، آصل، کیت، پانڈ وکی، جھلکے، شہزادہ، بدوکی دیگر اکیس قصبوں پر مشتمل یوسی 150 اور یوسی 145 شالیمار ٹاﺅن، فیصل ٹاﺅن گردونواح میں سیوریج کا نظام بری طرح خراب ہونے سے گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونا شروع ہوگیا، جگہ جگہ پر لگے کوڑے کے ڈھیر مقامی انتظامیہ کو منہ چڑھا رہے ہیں۔ آلودہ پانی پینے سے شہری ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، شالیمار ٹاﺅن کی سڑک عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔