ڈی پوائنٹ پارکنگ پلازہ رنگ محل کے انتخابات، شہزادہ بابر ملک صدرمرزا حامد بشیر جنرل سیکرٹری منتخب

لاہور (پ ر) اتحاد گروپ ڈی پوائنٹ کار پارکنگ پلازہ رنگ محل کے الیکشن 2013ءہوئے جس میں شہزادہ بابر ملک بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے اور ان کے پینل کے تمام کارکن بھاری اکثریت سے چیت گئے جن میں صدر شہزادہ بابر ملک، نائب صدر محمد شبیر، سنیئر نائب صدر اشفاق بٹ، وائس چیئر مین اسلم ورک، جنرل سیکرٹری مرزا حامد بشیر، جوائنٹ سیکرٹری شیخ محمد رضوان، سیکرٹری فنانس مرزا راشد، ایڈیشنل سیکرٹری ملک ندیم اور سرپرست اعلیٰ شیخ محمد ممتاز ان تمام ممبران نے اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔