چیف سیکرٹری کی زیر صدارت صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس کل ہو گا

لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس کل ہو گا جس میں 5 صوبائی محکموں کے 42 افسران کی گریڈ 19 سے 20 میں ترقیوں کے کیسوں پر غور کیا جائے گا۔ جن محکموں کے افسران کی ترقیوں پر غور کیا جائے گا ان میں محکمہ سروسز، محکمہ اوقاف، محکمہ ایریگیشن، محکمہ صحت کے کیس شامل ہیں۔