پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا کانووکیشن‘ 130 ڈاکٹرز میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم

پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا کانووکیشن‘ 130 ڈاکٹرز میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم

لاہور (نیوز رپورٹر) پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا کانووکیشن‘ 130 ڈاکٹرز میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔ قائم مقام وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر آئی اے نوید نے کہا ہے کہ کوئی بھی بیمار معاشرہ عصر حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ نوجوان ڈگریاں اور میڈل لینے پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ دور حاضر کے تقاضوں پر پورا اترتے ہوئے حصول تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ کر طب کے شعبے میں ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال میں منعقدہ پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے کاونوکیشن برائے 2013ءکی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کانووکیشن کے گیسٹ آف آنر چیئرمین بی او ایم پی جی ایم آئی جنرل (ر) ضیاءالدین بٹ تھے‘ تقریب میںپرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ‘ فیکلٹی ممبران‘ میڈیکل کالجز کے پرنسپلز‘ ہسپتالوں کی انتظامیہ‘ امیرالدین میڈیکل کالج کے طلباءو طالبات سمیت میڈلز و ڈگریاں حاصل کرنیوالے ڈاکٹروں کے عزیزواقارب نے بھی شرکت کی۔ کانووکیشن میں 114 طلباءو طالبات کو ڈگریاں جبکہ 16 کو میڈلز دیئے گئے۔