پروفیسر محمد احمد اعوان کے والد انتقال کر گئے‘ ختم قل آج ہونگے

لاہور (پ ر) پروفیسر محمد احمد اعوان پرنسپل گورنمنٹ کالج سبزہ زار کے والد گرامی حاجی محمد نور قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ان کے ایصال ثواب کیلئے آج صبح 9 بجے پرنسپل ہاوس سبزہ زار میں ختم قل ہونگے ۔ جس میں سیاسی مذہبی شخصیات کے علاوہ ساتھی اساتذہ کرام شرکت کریں گے۔ علامہ مفتی محمد رمضان سیالوی خصوصی دعا کریں گے۔