پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے: ثمینہ خالد گھرکی

پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے: ثمینہ خالد گھرکی

لاہور(لیڈی رپورٹر) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ حتف II ابدالی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربہ پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔ زمین سے زمین پر شارٹ رینج تک مار کرنے والا یہ میزائل 180کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور ایٹمی وار ہیڈ ز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کوکسی بھی حوالے سے کم نہ سمجھا جائے، پاکستان کے پاس دفاع کے لئے ہر قسم کی صلاحیت موجود ہے پاکستان کے پاس ذہین افراد کی کمی نہیں ہے۔