پارکنگ ڈراپ لائن کیلئے جگہ مختص نہ کرنے والے اداروں کے نقشے پاس نہ کیے جائیں: کمشنر

لاہور (سٹاف رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن جواد رفیق ملک نے کہا ہے کہ پارکنگ اور ڈراپ لین کے لیے علیحدہ جگہیں مختص نہ کرنے والے اداروں کے نقشوں کو پاش نہ کیا جائے کیونکہ ادارے قریبی رہائشی جگہوں اور پبلک سڑکوں کو پارکنگ کے لیے استعمال کرکے ٹریفک اور شہریوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل استعمال کرنے کے لیے رہائشی جگہوں کی برائے کمرشل جگہ تبدیلی کی درخواستوں کو بھی منظور کرنے سے پہلے اس علاقہ میں کمرشل سرگرمی سے پیدا ہونے والی مشکلات کی مفصل رپورٹ بھی لی جائے جو رفیق ملک نے ڈسٹرکٹ پلاننگ و ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کہ کچھ علاقوں میں بننے والے تعلیمی اداروں نے پارکنگ کے لیے کوئی جگہ مخصوص نہیں کی جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کے گھمبیر مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔