وزیراعلیٰ پنجاب کا "نوائے وقت" کے سینئر کارکن رفاقت علی کے انتقال پر اظہارتعزیت

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے روزنامہ "نوائے وقت" اکاﺅنٹس سیکشن کے سینئر کارکن رفاقت علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں محمد شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبروتحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔