میٹرو بس منصوبے کی کامیابی نے مخالفین کے منہ بند کر دیئے: خواجہ خرم

میٹرو بس منصوبے کی کامیابی نے مخالفین کے منہ بند کر دیئے: خواجہ خرم

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے کی کامیابی نے مخالفین کے منہ بند کر دیئے ہیں۔ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والے اپنا سامنہ لے کر رہ گئے۔ شہباز شریف نے ثابت کر دیا ہے کہ نیک نیتی سے عوام کی خدمت کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ اس کا ثمر حاصل ہوتا ہے۔ آپ صرف صوبے میں ہی نہیں پاکستان بھر میں میٹرو بس منصوبے کے ڈنکے بج رہے ہیں۔