میاں نواز شریف اور شہباز شریف ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں: صوفی نعمان ریاض

لاہور (پ ر) اسلام پورہ یو سی 82 مسلم لیگ (ن) کے کارکن صوفی نعمان ریاض نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی اس وقت ملک کو درپیش مسائل مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا میٹرو بس کا منصوبہ اسی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔