مولانا محمد الیاس گھمن تبلیغی دورہ پر میانمارکے شہر رنگون پہنچ گئے

لاہور (پ ر) اتحاد اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا محمد الیاس گھمن چار روزہ دعوتی و تبلیغی دورہ پر میانمارکے شہر رنگون پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج مدرسہ عمر ابن خطاب جامع مسجد رونق میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب اور مختلف دینی مدارس کا دورہ اور علماءسے ملاقاتیں بھی کرینگے۔