مسلم لیگ (ن) نے غریبوں کے حقوق کیلئے اقدامات کئے: اقبال ڈوگر

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری سردار اقبال احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے قلیل مدت میں میٹروبس سروس کا اجرا کرکے غریب عوام کو سفر کی جدید ترین سہولت سے مستفید کردیا ہے، اشرافیہ کی بجائے غریب عوام کے حقوق اور ان کے تحفظ کیلئے جو اقدامات مسلم لیگ (ن) نے اٹھائے ہیں، آج تک کسی سیاسی جماعت نے نہیں اٹھائے۔