قومی مجرموں کا کڑا احتساب نہ کیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی: نوید انجم

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں نوید انجم نے کہا ہے کہ وطن فروش اور ضمیر فروش سیاستدان اس پاک دھرتی پر بوجھ ہیں۔ پاکستان اور پاکستانیوں کو ان کے شر سے بچانا ہو گا۔ صرف چہروں کی تبدیلی سے کام نہیں چلے گا، اگر برسراقتدار قومی مجرموں کا بے رحم احتساب نہ کیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔