عوام کرپٹ ٹولے کا انتخابات میں بے رحم احتساب کرینگے: میاں مرغوب

عوام کرپٹ ٹولے کا انتخابات میں بے رحم احتساب کرینگے: میاں مرغوب

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی میاں مرغوب احمد نے کہا ہے ک عوام کی سیاسی بیداری سے بازی پلٹ گئی ہے، عوام نے سرخ جھنڈی لہرا دی ہے لہٰذا حکمران ہٹ دھرمی اور انتخابات کا راستہ چھوڑ دیں۔ پاکستان کا سیاسی منظرنامہ تبدیل ہو گیا ہے مگر حکمرانوں کے پاس وہ بصارت اور بصیرت نہیں جو تبدیلی کا نوشتہ دیوار پڑھ سکیں۔ اگر حکمران شرافت سے چلے جاتے تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز نہ ہوتا، اب جو بھی ہو گا حکمران اس کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ انتخابات میں کرپٹ ٹولے کا بے رحم احتساب کریں گے۔ چوبرجی میں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے میاں مرغوب احمد نے مزید کہا کہ جو نااہل حکمران عوامی مسائل کی روٹ کاز ہوں انہیں مزید مہلت دی جائے گی اور نہ دوبارہ مینڈیٹ ملے گا۔