عسکری قیادت سے مشاورت کے بغیر طالبان سے مذاکرات نقصان دہ ہونگے: فضل کریم

عسکری قیادت سے مشاورت کے بغیر طالبان سے مذاکرات نقصان دہ ہونگے: فضل کریم

لاہور (سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ عسکری قیادت سے مشاورت کے بغیر طالبان سے مذاکرات نقصان دہ ہوں گے حکومتی، عسکری، سیاسی اور مذہبی قیادت طالبان سے مذاکرات پر ایک مو¿قف اختیار کرے مکمل اتفاق رائے اور طے شدہ شرائط کے بعد طالبان سے مذاکرات کا آغاز ہونا چاہئے۔ حکومت ڈاکٹروں کا مسئلہ تکبر نہیں تدبر سے حل کرے۔ عوام کو روٹی، روزگار اور امن فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے دہری شہریت رکھنے والوں کی وفاداری پر شک نہ کیا جائے۔ دہری شہریت پر انگلی اٹھانے والے پہلے اپنے اثاثے پاکستان منتقل کریں دہشت گردی کی وجہ سے ملکی معیشت کو قومی بجٹ کے برابر نقصان پہنچ چکا ہے۔ طالبان ہتھیار پھینک کر پاکستان کے آئین اور حکومتی رٹ کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں۔ ”یارسول اللہﷺ“ کہنے والے سنی اتحاد کونسل کے نامزد اور حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔