شہدا کی پارٹی کو این جی او کہنا قابل مذمت ہے: ناہید خان

شہدا کی پارٹی کو این جی او کہنا قابل مذمت ہے: ناہید خان

لاہور (خصوصی رپورٹر) بھٹو شہید بے نظیر ورکر موومنٹ کی مرکزی کوارڈی نیٹر ناہید خان نے کہا ہے کہ غریب عوام اور جمہوریت کیلئے جانوں کی قربانی دینے والے شہداءکی پارٹی کو این جی او کہنا قابل مذمت ہے نام نہاد قیادت کی پالیسیوں کی وجہ سے آج اراکین اسمبلی چھوڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے زونل کوآرڈی نیٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں رکنیت سازی سمیت ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاً پیپلز پارٹی کے اراکین کی (ن) لیگ میں شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔