شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات قومی سلامتی کیلئے ناگزیر ہیں: لیاقت بلوچ

شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات قومی سلامتی کیلئے ناگزیر ہیں: لیاقت بلوچ

لاہور (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستا ن لیاقت بلوچ نے منصورہ میں دیر، بونیر، مالاکنڈ ،بلوچستان اور کراچی کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی، بلوچستان اور فاٹا میں پرامن، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن قومی سلامتی اور ملک کے محفوظ مستقبل کے لیے ناگزیر ہیں وفاقی صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور فوجی وغیر فوجی انتظامیہ پوری سنجیدگی اور گہرائی سے احساس کریں اور بروقت تمام اقدامات کیے جائیں جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ ملک کے تمام علاقوں میں فوجی آپریشن اور قوت کا استعمال ختم کیا جائے اور تمام لاپتہ افراد بازیاب کیے جائیں آئین، قانون اور بنیادی حقوق کا عملاً تحفظ کیا جائے ڈرون حملوں کے خاتمہ کے لیے حکمران دو ٹوک موقف اختیار کریں ووٹر لسٹیں اعتراضات سے پاک مکمل کی جائیں۔