سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پرنسپل کیلئے 4نام وزیراعلیٰ کو ارسال

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز) پرنسپل کےلئے وزیر اعلی کو چار پروفیسروں کے نام ارسال کردیئے۔محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے ارسال کئے جانے والے ناموں میں پروفیسر حامد محمود بٹ، پروفیسر جاوید گردیزی، پروفیسر سبرینہ پال اور پروفیسر فردوس سلطانہ شامل ہیں۔