زرداری لیگ کیلئے حالیہ دھچکا مکافات عمل کا شاخسانہ ہے: صائمہ شہزادی

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ زرداری لیگ کیلئے حالیہ دھچکا مکافات عمل کا شاخسانہ ہے۔ اتحادی پارٹیوں کے باضمیر ارکان اسمبلی نے پنجاب کا بٹوارہ مسترد کر دیا۔ حکمران پارٹی کو ابھی مزید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔