دہشت گردی دشمنوں کی کارستانی ہے: میاں جمیل

لاہور (پ ر) دہشت گردی دشمنوں کی کارستانی ہے۔ علماءاور سیاستدان کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے سربراہ میاں محمد جمیل نے کوئٹہ میں ہونیوالی دہشت گردی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر قتل و غارت کرانیوالوں کو بے نقاب کیا جائے۔ میاں جمیل نے کہا کہ اسلام جان و مال کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ انسانیت کے احترام کا درس دیا ہے۔