دو روزہ نظریہ پاکستان کانفرنس بدھ جمعرات کو ایوان کارکنان میں ہو گی

دو روزہ نظریہ پاکستان کانفرنس بدھ جمعرات کو ایوان کارکنان میں ہو گی

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام پانچویں دو روزہ نظریہ¿ پاکستان کانفرنس بدھ‘ جمعرات 21-20 فروری کو ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ 100 شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے نمائندہ وفود شرکت کریں گے۔ قومی یکجہتی کی مظہر اس کانفرنس کی افتتاحی نشست بدھ کو دس بجے صبح منعقد ہو گی جس میں مجید نظامی‘ کارکنانِ تحریکِ پاکستان (گولڈ میڈلسٹس) کے ہمراہ پرچم کشائی کی رسم ادا کریں گے۔ بعدازاں وائیں ہال میں شرکا قومی عہد کی تجدید کریں گے۔ کانفرنس کی کل چھ نشستیں ہوں گی۔ ایک نشست خصوصی طور پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں چھ موضوعاتی گروہی مباحثے منعقد ہوں گے۔