حکومت پنجاب نے 5 افسر تبدیل کر دئیے

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 5 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق سعادت حسین کو خیبر پی کے میں رپورٹ کرنے کے احکامات، عمر جہانگیر ایڈیشنل کلکٹر ریونیو چکوال تعینات، محمد شاہد اقبال اور خواجہ عمران رضا کو اسلام آباد رپورٹ کی ہدایات۔ طارق زمان خان ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف تعینات کیا گیا ہے۔