جے یو آئی کے رہنماوں کا مینار پاکستان گراونڈ کا دورہ، کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا

لاہور (سٹاف رپورٹر)جے یو آئی کے راہنماﺅں نے مینار پا کستان گراﺅنڈ کا دورہ کیا اور 31مارچ کو اسلام زندہ باد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر قاری امجد سعید، پروفیسر ابوبکر چوہدری، محمد افضل خان،حاجی محمد قیوم،حافظ محمد عبد الواجد، محمد قاسم افضل اور دیگر موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا رشید احمد لدھیانوی، مولانا محمد امجد خان، ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہے۔