جنگلہ بس منصوبے نے پنجاب کو کنگال کر دیا: ماجدہ زیدی

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لےگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی سےد ہ ماجدہ زےدی نے کہا ہے کہ ن لیگ کو شہ سرخیاں جمانے والے مہنگے منصوبوں سے عشق ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا صوبے کے 36 اضلاع کو پس پشت ڈال کر چند لاکھ لوگوں کی سفری سہولت کے لئے اتنی خطیر رقم خرچ کرنا دانستہ نادانی کے علاوہ کچھ نہیںہے، دانش سکول، سستی روٹی، موبائل میڈیکل سروس کی طرح میٹرو بس منصوبہ بھی عوام نے مسترد کر دیا ہے عوام اس منصوبے پر خرچ ہونے والی رقم کے علاوہ تشہیر پر خرچ ہونے والے پیسے کا حساب بھی مانگ رہی ہے انہوں نے کہا کہ جنگلہ بس سروس نے پنجاب کو کنگلا کر دیا ہے۔